English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت سائبر کرائم سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے سائبر کرائم میں ملوث افراد و اداروں کی فہرست جاری کرے گے

share with us

ریاض:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سائبر کرائم میں ملوث افراد اور اداروں کی بلیک لسٹ جاری ہو گی۔جس میں انٹرنیٹ صارفین کو دھوکہ دینے والے اداروں اور افراد کی تشہیر کی جائے گی۔ ان کے ناموں کی لسٹ وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کی جاتی رہے گی۔یہ بات صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 2016ءکے دوران 4373سعودی شہری آن لائن فراڈ کا شکار ہوئے۔ ان میں سے 20فیصد وہ تھے جنہیں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے لوٹا گیا۔ سائبر کرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث صارفین کو تحفظ فراہم کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان اداروں او رافراد کے ناموں کی تشہیر کی جائے جو صارفین کو دھوکہ دینے میں ملوث ہیں۔ ایسے اداروں کی تشہیر سے صارفین ہوشیا رہو جائیں گے۔ کمیٹی کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سمر القحطانی نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف دھوکہ دہی میں ملوث افراد کو بلیک لسٹ کیا جائے گا بلکہ سوشل میڈیا میں فرضی ناموں سے اکاﺅنٹ کھولنے والوں کو بھی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھتا جا رہاہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ ادارے اور افراد معصوم شہریوں کو آسانی سے لوٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اندازے سے معلوم ہوتا ہے کہ 2020ءتک 10.864ملین ڈالر کی آن لائن شاپنگ ہو گی۔ اس سے اس بات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان اداروں اور افراد کو بلیک لسٹ کیا جائے جو دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا