English   /   Kannada   /   Nawayathi

این ڈی ا ے سے ناطہ توڑتے ہی چندر بابو نائیڈو کا مودی سرکار پر حملہ ،کہا، مودی نے مودی کو فرار کیا

share with us

آندھرا پردیش:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دیے جانے سے ناراضگی کے بعد این ڈی اے سے ناطہ توڑنے والے ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے مرکز کی مودی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، خصوصاً پی ایم او معاشی مجرموں کے ساتھ مل کر ان کی پارٹی ٹی ڈی پی کو کمزور کرنے کی سازش تیار کر رہی ہے۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ پی ایم او معاشی مجرموں کا حوصلہ بڑھا کر آندھرا پردیش میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹی ڈی پی پولٹ بیورو کے اراکین کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران نائیڈو نے کہا کہ ٹی ڈی پی کے مخالفین کا استعمال کر کے بھی بی جے پی انھیں کمزور کرنے میں سرگرم ہے۔ٹی ڈی پی ذرائع کے مطابق نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ایک طرف وائی ایس آر کانگریس اور دوسری طرف اداکار-لیڈر پون کلیان کی مدد سے ڈرامہ کر رہی ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کے جنرل سکریٹری وجے سائیں ریڈی پی ایم او کے چکر لگا رہے ہیں جس سے ٹی ڈی پی اور آندھرا پردیش کے خلاف سازش کا پتہ چلتا ہے۔ انھوں نے بدعنوانی کے معاملوں میں ملزم وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس جگموہن ریڈی اور وجے سائیں ریڈی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 148اے1 اور اے 2 سے ملاقات کر کے پی ایم او لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔147 انھوں نے وائی ایس آر کانگریس پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کے اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ 148پی ایم او میں یہ معاشی مجرم کیا کر رہے ہیں؟147چندرا بابو نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ پنجاب نیشنل بینک دھوکہ دہی معاملے کے ملزم نیرو مودی جیسے لوگوں کے پاس ملک چھوڑنے کی اجازت مرکزی حکومت نے دے رکھی تھی۔ ٹی ڈی پی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش کے خلاف ایک سازش تیار کی گئی ہے اور اس میں شامل لوگوں کو عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا ہوگا۔146جن سینا145 کے سربراہ پون کلیان کے ذریعہ ٹی ڈی پی کی تنقید کا حوالہ دیتے وہئے نائیڈو نے کہا کہ جو شخص چار سال تک خاموش رہا، اس نے اچانک اٹھ کر بی جے پی اور مودی پر سوال اٹھانے کی جگہ ان کی پارٹی کے خلاف الزام لگانا شروع کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ 146جن سینا145 کے سربراہ نے وائی ایس آر کانگریس کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کر لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت میں شامل ٹی ڈی پی کے دو وزیر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں اور جمعہ کو اس نے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس بھی دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا