English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں چوری کی بڑھتی وارداتیں عوام کے لیے تشویش کا باعث 

share with us

 


تازہ واردات میں سات سو گرام سونا پانچ لاکھ نقدی لٹیرے لے اڑے 

 

بھٹکل 15؍ مارچ 2018(فکروخبرنیوز) شہر میں وقتاً فوقتاً پیش آرہی چوری کی وارداتیں عوام کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔ راتوں کے اندھیرے میں چوری کی وارداتوں سے عوام پریشان تھے ہی اب دن دہاڑے اور آنکھوں کے سامنے بھی چوری کی ایسی وارداتیں پیش آرہی ہیں جس سے مالکوں کے دل کے دورے بھی پڑرہے ہیں۔ گذشتہ روز شہر میں ایک ایسی واردات پیش آئی جس نے سبھوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یہ چوری کی واردات پرانے بس اڈے کے قریب پیش آئی جہاں مالکِ مکان اپنی زیورات کی دکان بند کرنے کے بعد سات سو گرام سونے کے زیورات اور پانچ لاکھ روپئے نقدی کی بیگ اپنے گاڑی کی ڈکی میں رکھ کر سامنے ہی موجود میوے کی دکان سے میوے خرید رہا ہے۔ کچھ ہی منٹوں میں جب وہ گھر جانے کے لیے اپنے اسکوٹر کے پاس پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی بیگ ہی غائب تھی۔ اس صدمہ سے دکان مالک کو دل کا دورہ دوڑا جسے فوری طور پر قریب میں واقع ویلفیر اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے دکان میں لگے سی سی ٹی وی کی مدد حاصل کرنی چاہی تو وہ پتہ چلا کہ وہ اپنا کام نہیں کررہے ہیں۔پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا