English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی بورڈ امتحانات کی کاپیوں کی سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں ہوگی جانچ

share with us

 

الہ آباد:15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (یوپی بورڈ) کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ سی سی ٹی سی وی کیمروں کی نگرانی میں کی جائے گی۔ ایڈیشنل سکریٹری (ایڈمنسٹریشن) شیولال نے آج بتایا کہ دوشنبہ کو انٹرمیڈیٹ امتحان ختم ہوجائے گا جبکہ ہائی اسکول کا امتحان 22 فروری کو ہی ختم ہوچکا ہے۔امتحانات تو سی سی سی ٹی کیمروں کی نگرانی میں منعقد ہوئےہیں اور اب کاپیوں کی جانچ کا عمل بھی 17 مارچ سے سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں انجام پائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کی کل پانچ کروڑ 80 لاکھ کاپیوں کی جانچ ہوگی ۔ کاپیوں کو جانچنے کی ذمہ داری ایک لاکھ 46 ہزار افراد کو سونپی جائے گی۔ اس کام کے لئے 247 مراکز متعین کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاپیوں کی جانچ صحیح طریقے سے کی جائے اس کو یقینی بنانے کے لئے ہائی سکول کی 50 کاپیاں اور انٹرمیڈیٹ کی 45 کاپیاں ہی ایک دن میں جانچنے والوں کو دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکول کی ایک کاپی جانچنے کے لئے آٹھ روپے اور انٹرمیڈیٹ کی کاپی جانچنے کے لئے 10 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا