English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمنی الیکشن میں کراری شکست پر اب اپنوں کے نشانہ پر آئے یوگی آدتیہ ناتھ

share with us

نئی دہلی:15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کی دوسیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کی شکست فاش کے بعد اپوزیشن کے نشانے پرآئی اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر اپنے بھی نکتہ چینی کرنے لگے ہیں ۔ پارٹی کے سینئرلیڈر اور رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے تو اشاروں اشاروں میں وزیر اعلی پر حملہ کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ جو لیڈر اپنی سیٹ پر جیت نہیں دلا سکتا اسے بڑاعہدہ دینا جمہوریت میں خودکشی کرنے جیسا ہے ۔

   بہار اور اترپردیش میں لوک سبھا کی تین سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو شکست فاش ہوئی ہے ۔ بی جے پی گورکھپور پارلیمانی سیٹ جو یوگی آدتیہ ناتھ کا حلقہ ہے وہاں سماج وادی پارٹی کے ہاتھوں ہاری ۔ اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ اس سیٹ سے مسلسل پانچ بار ایم پی رہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ پھولپور جہاں سے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ ایم پی رہے ہیں بی جے پی کو وہاں بھی ایس پی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ بہارکی ارریہ سیٹ سے راشٹریہ جنتادل کامیاب ہوا ہے ۔

سوامی نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت میں یوگی آدتیہ ناتھ پر اشاروں میں حملہ کیا ۔انھوں نے کہاجو لیڈر اپنی سیٹ پر جیت نہیں دلاسکتے ،ایسے لیڈروں کو بڑا عہدہ دینا جمہوریت میں خودکشی کرنے کے مترادف ہے ۔عوام میں جو مقبول ہے ،وہ کسی عہدے پر نہیں ہے ۔ میراماننا ہے کہ ان سب چیزوں کو درست کرنے کے لئے اب بھی وقت ہے ۔
  بہار کے پٹنہ صاحب سے رکن پارلیمان اور کافی عرصہ سے پارٹی کو نشانہ بنا رہے شتروگھن سنہا نے بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا سر ،یوپی بہار کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے آپکو اور ہمارے لوگوں کو یہ احساس کرادیا ہوگا کہ سیٹ بیلٹ باندھنی ہوگی ۔ آگے مشکل وقت ہے ۔ امید ہے کہ مستقبل میں ہم اس بحران سے نمٹ سکیں گے ۔جتنی جلدی ہم اس مسئلہ کو حل کرسکیں گے بہتر ہوگا ۔ یہ نتیجے سیاسی مستقبل کے بارے میں بھی بتاتے ہیں ،اسے ہلکے میں نہیں لیاجا سکتا۔  سنہا نے ضمنی انتخاب میں جیت کے لئے اکھلیش یادو ،مایاوتی ،لالو پرساد یادو اور نوجوان لیڈر تیجسوی یادو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی میرے دوست یوگی جی جو اپنے حلقہ میں بھی ہار گئے اس کے لئے دکھ ہے ۔ انھوں نے ٹھیک کہا ہے حد سے زیادہ خوداعتمادی کی وجہ سے بڑی ہارہوئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا