English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہلی برطانوی سابق مسلم لارڈ میئرنویدہ اکرام اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزامات سے باعزت بری

share with us

لندن :15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون سابق لارڈ میئرنویدہ اکرام کوالزامات سے بری کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق مسلم لارڈ میئرنویدہ اکرام پراختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام تھا۔جسے انہوں نے 2015ء4 میں مسترد کردیا تھا۔

 

    دسمبر2016 کوجج نے جیوری کوبرخاست کرتے ہوئے کورٹ آف اپیل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جہاں سابق لارڈ میئر کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی نویدہ اکرام لارڈ میئر بننے سے پہلے سات سال تک بطور کونسلر کام کرچکی تھیں۔ لیبر پارٹی نے تحقیقات کے دوران نویدہ اکرام کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ان کا کہنا تھاکہ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ میں الزامات سے باعزت طور پر بری قرارپاؤں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا