English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاناما لیکس کے بعد شہ سرخیوں میں آنے والی موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

share with us


لندن:15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)پاناما پیپرز لیکس کے باعث عالمی شہ سرخیوں میں آنے والی فرم موزیک فونسیکا نے آپریشنز بند کرنے کااعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکام کی کارروائیوں اور میڈیا مہم سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔موزیک فونسیکا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پاناما اسکینڈل سامنےآیا تھا، جس میں کمپنی کی ایک کروڑ 15 لاکھ ڈیجیٹل فائلز لیک ہوئی تھیں اور لاکھوں آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظرعام پر آئی تھیں۔اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیئے تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا