English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے فلسطینی تاریخی مقام پربم نصب کرنا شروع کرد ئیے

share with us


اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کور نے تاریخی مقام سبسطیہ میں اسرائیلی پرچم لہرانے کے لیے پلیٹ فارم بنانا شروع کردیا 

 


نابلس:15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں واقع تاریخی مقام سبسطیہ میں بارودی سرنگیں اور بم نصب کرنا شروع کردیے ہیں ۔

     سبسطیہ قصبے کے چیئرمین بلدیہ محمد عازم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کور نے تاریخی مقام سبسطیہ اور اس کے اطراف میں بارودی سرنگیں نصب کرنے کے ساتھ وہاں پر اسرائیلی پرچم لہرانے کے لیے پلیٹ فارم بنانا شروع کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج تاریخی مقام پر بم نصب کرکے کسی بھی وقت اسے دھماکے سے تباہ کرسکتی ہے۔ اسرائیلی فوج کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ وہ سبسطیہ کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔خیال رہے کہ غرب اردن کے شمال مغرب میں واقع سبسطیہ ایک تاریخی مقام ہے۔ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار اس تاریخی مقام کی حیثیت کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا