English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کاکریک ڈان، دو ماہ میں 1319 فلسطینی گرفتار

share with us



زیرحراست فلسطینی خواتین کو جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،گرفتار کی گئی خواتین
میں سے کئی زخمی اور بیمار تھیں انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی،رپورٹ میں انکشاف

 

رام اللہ :15؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈان کے دوران گذشتہ دو ماہ میں چار صحافیوں، 23 خواتین اور 274 بچوں سمیت 1319 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

  فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران، کلب برائے اسیران،الضمیر فانڈیشن برائے انسانی حقوق اور مرکز المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری اور فروری میں صہیونی فوج کی جانب سے روز مرہ کی بنیاد پر کریک ڈان جاری رہا۔

   رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی خواتین کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ قابض فوج نے نہ صرف فلسطینی اسیران کے خلاف وحشیانہ کریک ڈان کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ زیرحراست فلسطینی خواتین کو جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا۔گرفتار کی گئی خواتین میں سے کئی زخمی اور بیمار تھیں اور انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کی جانب سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں 274 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے کرانہیں تشدد اور انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے 23 خواتین اور 4 صحافیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا