English   /   Kannada   /   Nawayathi

شناخت چھپا کر مسلم لڑکی سے شادی رچانے والے ایک کرسچن شخص کو پولس نے کیا گرفتار

share with us

بنٹوال:13؍مارچ2018(فکروخبرنیوز)علاقہ کے میرا مجلو نامی علاقہ سے ایک شخص کو جنوبی کنیرا پولس نے پوسکو ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے ،بتیس سالہ میلون ڈی سوزا پر الزام ہے کہ اس نے خود کو مسلمان ظاہر کر کے ایک نوجوان لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا ،یہ معاملہ 2012میں پیش آیا،ایک عرصہ بعد جب اسے سچائی کا پتہ چلا اس نے اپنے والدین سے پوری بات واضح کر دی جس کے بعد گھر والوں نے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا ،پولس کا کہناہے کہ تھانہ میں شکایت ہوتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا ،جیل میں ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اسے ضمانت پر رہائی مل گئی ،اور اس وقت سے وہ علاقہ سے رفو چکر ہو گیا ، پولس کا کہنا ہے کہ میلون نے ایک اور مرتبہ خود کی اصلی شناخت چھپا تے ہوئے موڈبدری میں مچھلی کا کاروبا ر کرہا تھا اور اسی دوران اپنے آپ کو مسلم ظاہر کر کے ایک اور لڑ کی سے شادی بھی کر لی تھی ،پولس کو ملی خفیہ جانکاری کی بناء پر پولس نے اسے موڈبدری سے گرفتار کر لیا جس کے بعد اسے کورٹ میں پیش کیا گیا ہے ،پولس کا کہنا ہے کہ اس کے سبھی ضروری دستاویزات میں اس کا نام میلون ڈی سوزا کے طور پر ہی درج ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا