English   /   Kannada   /   Nawayathi

بینک۔موبائل کو آدھار سے نہیں کرنا ہوگا لنک،حکومت نہیں کر سکتی مجبور:سپریم کورٹ

share with us

نئی دہلی 13؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) بینک کھاتوں کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنے کا وقت سپریم کورٹ نے غیر یقینی معینہ طور پر بڑھا دیا ہے۔حکم سے پہلے آخری تاریخ 31 مارچ 2018 تھی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی پاسپورٹ کیلئے بھی آدھار کو پابند نہیں بنا سکتی۔غور طلب ہیکہ گزشتہ سال 15 دسمبر کی ڈیڈلائن کو کورٹ نے آدھار کو بینک کھاتوں اور موبائل فون سے لنک کرنے کی آخری تاریخ کو 31مارچ2018کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ یہ فیصلہ ان لوگوں کیلئے راحت کی خبر لیکر آیا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنا فون اور بینک اکاؤنٹ آدھار سے لنک نہیں کرایا تھا۔پہلے سے یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ سپریم کورٹ آدھار لنکنگ کی ڈیڈ لائن بڑھادے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا