English   /   Kannada   /   Nawayathi

غازی آباد میں شراب پینے سے 4 افراد ہلاک، یوگی نے سخت کارروائی کا حکم دیا

share with us

غازی آباد13؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) غازی آباد۔ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں دہلی کی سرحد کے قریب ایک علاقہ میں شراب پینے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آج چار ہوگئی اور کئی دیگر بیمار ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زہریلی شراب سے ہونے والے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
انہوں نے زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کو مکمل علاج فراہم کرانے کیلئے بھی کہا ہے۔ دریں اثنا اس معاملے میں کھوڑا کے تھانہ انچارج سمیت تین پولیس والوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایچ این سنگھ کےمطابق یہ واقعہ دہلی سے متصل کھوڑا کالونی کے نزدیک علاقہ میں پیش آیا۔
بادی النظر میں یہ معاملہ زہریلی شراب کا معلوم نہیں ہوتا ہے۔ معاملےکی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کھوڑا تھانہ انچارج دھرو دوبے، چوکی انچارج اور بیٹ کانسٹبل کو معطل کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا