English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع میں بس حادثہ : 11 افراد ہلاک، 13 زخمی

share with us

اتراکھنڈ 13؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) نینی تال۔ اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع میں آج ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس سے اس پر سوار 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو رام نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بس بھترونج خان سے رام نگر آ رہی تھی کہ سلٹ علاقہ میں ٹوٹام کے نزدیک گہری کھائی میں گر گئی۔ اس دردناک حادثہ میں 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
رام نگر اسپتال میں موجود اتراکھنڈ پریورتن پارٹک کے جنرل سکریٹری دھیانی نے بتایا کہ 11 زخمیوں کو رام نگر اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو گہری کھائی سے باہر نکالا گیا۔ بس پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پورن سنگھ راوت اور الموڑا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دیگر افسران بھی موقع پر تعینات ہیں اور بچاؤ اور راحت کام میں مصروف ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا