English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

share with us

ڈھاکہ۔13مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ملک کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خالدہ ضیاء کو گزشتہ ماہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ دو بار ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔ خالدہ ضیاء کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک سینیئر رہنما اور ان کے وکیل مودود احمد کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعظم کو چار ماہ کے لیے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ خالدہ ضیاء کی رہائی کے اس فیصلے سے ان کی جماعت کے رواں برس دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں شمولیت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا