English   /   Kannada   /   Nawayathi

مساجد پر حملوں کے حوالے سے ترکی کا جرمنی سے احتجاج

share with us


انقرہ۔13مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) ترک نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان بکر بزداغ نے کہا ہے کہ جرمنی میں ترک مساجد پر حملوں کے بارے میں حکومت نے احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزرا کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ شامی شہر عفرین میں جاری آپریشن کے نتیجے میں جلد ہی دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا فی الوقت 3381 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ ہمارے 42 فوجی شہید اور 202 زخمی ہوئے ہیں۔جرمنی میں ترک مساجد پر حملوں کے حوالے سے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بھی اس قسم کے حملے ہوتے رہے ہیں جس پر حکومت جرمنی کی خاموشی معنی خیز ہے لہذا ہم نے جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے اس بارے میں احتجاج کیا ہے۔ امریکا کی طرف سے شامی شہر منبچ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن پر مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بھی ترکی اس آپریشن کو جاری رکھے گا۔ بزداغ نے شمالی عراق میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں حکومت عراق سے جاری مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا