English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا مہاجرین کے لیے 950ملین ڈالرز کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

share with us

مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے،بیان

نیویارک۔13مارچ(یواین این )اقوام متحدہ کے مطابق بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لیے رواں برس کے دوران ساڑھے نو سو ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں اس عالمی ادارے نے بتایا کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیاء، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی تقریباً ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے۔ اندازوں کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر دس لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا