English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو حملے پر مجبور ہونگے،امریکہ کی دھمکی 

share with us

نیویارک۔13مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ غوطہ میں شامی حکومت کو نہ روکا گیا تو حملے پر مجبور ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسزنے پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فی صد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق شامی فورسز کی مشرقی غوطہ میں کارروائی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد گیارہ سو ساٹھ سے تجاوز کرگئی ہے ، باغی تین مختلف علاقوں میں بٹ گئے ہیں۔اس دوران سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جاسکا ہے۔امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکا حملے پر مجبور ہوگا، امریکا نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا