English   /   Kannada   /   Nawayathi

لائن آف کنٹرول پر ہند ۔ پاک کے درمیان کشیدہ صورت حال باعث تشویش ہے ،اقوام متحدہ

share with us

دونوں ممالک اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں ، انٹونیو گیوٹیریس

نیویارک ۔13مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) ہند۔پاک کی سرحدی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹیریس نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی طور پر مذاکرات کریں انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں دونوں ملک انتہائی ضبط سے کام لیں دونوں ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئے ۔ انٹونیو گیوٹیریس نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پاکستانی اور ہندوستانی شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے اپنے پیغام میں مقتولین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا