English   /   Kannada   /   Nawayathi

آستانہ میں شام پر سہ فریقی سربراہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوگا

share with us

سفارت کار اْس طریقہ کار پر بات کریں گے جس کی مدد سے شام کے بحران کا خاتمہ لایا جاسکے،قزاق وزارت خارجہ

آستانہ۔13مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) آئندہ ہفتے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا ایک ابتدائی سہ فریقی اجلاس ہوگا، جس میں شام کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر غور ہوگا، جس میں تینوں ملکوں کی جانب سے اپریل میں شام پر ہونے والے سربراہ اجلاس کے ایجنڈا کو آخری شکل دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قزاقستان کی خارجہ امور کی وزارت نے بتایا کہ 16 مارچ کو آستانہ میں ہونے والے اجلاس میں سفارت کار اْس طریقہ کار پر بات کریں گے جس کی مدد سے شام کے بحران کا خاتمہ لایا جاسکے۔آستانہ ملاقات کو مسترد کیے بغیر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہل کار نے بتایاکہ شام کے بارے میں امریکہ کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔اہل کار نے بتایا کہ ہم نے جنیوا کے عمل کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے ذریعے شام میں سیاسی حل کے حصول کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا