English   /   Kannada   /   Nawayathi

؂ڈبل ایجنٹ پر مبینہ حملہ روسی سفیر کی طلبی ،روس فوری وضاحت دے،برطانوی وزیر اعظم 

share with us

سابق ایجنٹ کو دیا گیا عسکری نوعیت کا اعصاب شکن مواد روس میں بنا ،یہ براہ راست حملہ ہے،پارلیمان میں خطاب 

لندن۔13مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) روس کو برطانیہ کی جانب سے ایک سابق ڈبل ایجنٹ(دو دشمن فریقوں کے لیے ایک ہی وقت میں کام کرنے والا جاسوس) مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کی وضاحت کے لیے منگل کی شب تک کا وقت دیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں سابق ایجنٹ کو دیا گیا عسکری نوعیت کا اعصاب شکن مواد روس میں بنا ہے جبکہ امریکہ نے بھی اس واقعے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے اور نیٹو سے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ عین ممکن ہے کہ انگلینڈ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو روس میں تیار کردہ فوجی گریڈ کے اعصاب کو متاثر کرنے والی کیمیائی مواد دیا گیا ہو۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عین ممکن ہے کہ سیلسبری کے علاقے میں چار مارچ کو روس کے سابق ایجنٹ اور ان کی بیٹی یولیا کو اعصاب کو متاثر کرنے والی کیمیائی ایجنٹ دینے کا ذمہ دار روس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یا تو یہ روس کا ہمارے ملک کے خلاف براہراست اقدام ہے یا پھر یہ خطرناک ایجنٹ روس کی حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا اور دوسروں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ لندن میں تعینات روسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تاکہ وہ اس بارے میں وضاحت دیں۔وزیراعظم مے کا کہنا ہے کہ اگر آج رات تک روس اس حوالے سے وضاحت نہیں کرتا تو برطانیہ یہ تصور کرے گا کہ یہ ماسکو کی جانب سے طاقت کا غیر قانونی استعمال تھا۔برطانوی وزیراعظم کے اس بیان کے بعد امریکہ برطانیہ کے اس موقف کی تائید کرتا ہے کہ روسی ایجنٹ کو زہر دینے میں ممکنہ طور پر روس ملوث ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکہ اپنے برطانوی اتحادی کی تائید کرتا ہے کہ سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو مارنے کے لیے اعصاب شکن مواد استعمال کرنے میں ممکنہ طور پر روس ملوث ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملہ انتہائی شرمناک ہے۔ادھر نیٹو کے سیکریٹری جنرل جین سٹیولنبرگ نے کہا ہے کہ زہر کا استعمال ہولناک ہے اور یہ ہر گز قابلِ قبول نہیں ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے پارلیمان کو مزید بتایا کہ روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر میں استعمال ہونے والے کیمیا کا تعلق اعصاب پر حملہ کرنے والے ایجنٹ سے ہے جس کو نوویچوک کہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بورس جانسن نے روسی سفیر سے کہا کہ وہ فوری طور پر نوویچوک پروگرام کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کریں۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مزید اقدام لینے سے قبل روسی سفیر کے جواب کا انتظار کریں گی۔ اگر قابل اعتبار جواب نہیں ملا تو برطانوی حکومت اس بات کو مانے گی کہ یہ طاقت کا غیر قانونی عمل روسی ریاست نے برطانیہ کے خلاف کیا ہے۔63 سالہ ریٹائرڈ ملٹری انٹیلی جنس آفیسر سرجی اور ان کی 33 سالہ بیٹی کو سیلسبری کے سٹی سینٹر میں ایک بینچ پر نڈھال حالت میں پایا گیا۔ دونوں کی حالت نازک ہے۔ان دونوں کی دیکھ بھال کرنے والے سارجنٹ نک بیلی بھی بیمار ہو گئے ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا