English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں بچوں کے سامنے تمباکو نوشی جرم قرار

share with us

جدہ:13؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ادارے نے سگریٹ نوشی کے حوالے سے قوانین وضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کو سگریٹ خریدنے کیلیے بھیجنا، انہیں تمباکو نوشی کی ترغیب دینا تصور کیا جائے گا۔سعودی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وہ وڈیو جس میں ایک شخص اپنی کمسن بیٹی کو زبردستی سگریٹ پلا رہا تھا۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے مذکورہ شخص کی گرفتاری کے احکام جاری کرتے ہوئے اس کے عمل کو بچوں کے خلاف قرار دیا۔حکام کے مطابق جو لوگ کم عمر بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تمباکو نوشی کریں گے یا انہیں سگریٹ نوشی کی ترغیب دیں ان کا یہ عمل قانون شکنی کے دائرے میں آئے گا جس پر باقاعدہ مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا