English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیہ بچن پر نریش اگروال کےبیان کی اکھلیش یادو نے کی مذمت ، بی جے پی سے کاررائی کا کیا مطالبہ

share with us


لکھنو:13؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) سماجوادی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے نریش اگروال جیہ بچن کو لے کر اپنے متنازع تبصرہ کی وجہ سے تنازع میں گھر گئے ہیں ۔ اگروال کے تبصرہ پر بی جے پی کی خواتین لیڈروں کے ذریعہ اعتراض کئے جانے کے بعد اب سماجوادی وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی نریش اگروال کے بیان کی مذمت کی ہے اور بی جے پی سے سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

اکھلیش یادو نے منگل کی صبح ٹویٹ کیا کہ جیہ بچن جی پر کئے گئے نامناسب تبصرہ کیلئے ہم بی جے پی لیڈر نریش اگروال کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ یہ فلم دنیا کے ساتھ ہی ہندوستان کی خواتین کی بھی توہین ہے ۔ بی جے پی اگر سچ میں خواتین کی عزت کرتی ہے تو فوری طور پر نریش اگروال کے خلاف قدم اٹھائے ۔ خواتین کمیشن کو بھی کارروائی کرنی چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے نریش اگروال نے کہا کہ تھا کہ فلموں میں کام کرنے والی سے میری حیثیت کم کردی گئی ، ان کے نام پر ہمارا ٹکٹ کاٹا گیا ، میں اس کو بھی بہت زیادہ مناسب نہیں سمجھتا ، میں بی جے پی میں کسی شرط پر نہیں آیا ہوں ، کوئی راجیہ سبھا کا ٹکٹ نہیں مانگا ہے ۔

نریش اگروال کے اس تبصرہ پر سب سے پہلے بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراض کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی اور اسے ' غیرمناسب اور ناقابل قبول' قرار دیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا