English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی کی ہندوستانی دورہ پرآئے فرانس کے صدر سے ملاقات

share with us


نئی دہلی:13؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ہندستان دورے پر آئے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔دونوں کے درمیان جمہوریت سے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت ہوئی۔پارٹی کی جانب سے پہلے سے ہی یہ ظاہر کیا گیا کہ اس میں رافیل طیارہ سودے کو لیکر کوئی بحث نہیں کی گئی۔

راہل نے پیر کو خود ٹویٹ کر کے میکرون سے اپنی ملاقات کی جانکاری دی۔انہوں نے کہا "کل میری فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون سے بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا ہمارے درمیان جمہوریت کے مشترکہ عام مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔مجھے امید ہیکہ اس ملاقات کے بعد رشتے اور مضبوط ہوں گے اور موسمیاتی تبدیلی عالمی چیلنجوں پر ان کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا'۔راہل نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی ٹیگ کی ہے۔جس میں وہ میکرون اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ موجود ہیں۔

پارٹی نے یہ گزشتہ ہفتے ہی واضح کیا تھا کہ راہل اور میکرون کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رافیل سودے کو نہیں اٹھایا جائیگا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا راہل اور میکرون کی درمیان ملاقات میں رافیل سودے کا مسئلہ اٹھایا گیا ،کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سرجیوالا نے رپورٹرز سے کہا کہ جب بھی ہندستان میں کسی دیگر ملک کا سربراہ ،وزیر اعظم یا دیگر وزیر آتے ہیں تو اپوزیشن کے لیڈروں سے بھی ملاقات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم یوپی اے میں دس سالوں میں تھے تو، وزارت خارجہ یہ یقینی کرتا تھا کہ ملک میں آنے والا ہر نیشنل چیف ارکان پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کے اس وقت کے رہنما ہم منصب سشما سوراج اور ارون جیٹلی سے ملے۔دونوں پارٹیوں کو جاننے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا جہاں تک رافیل سودے کی بات ہے تو ہم ملک کے 132 کروڑ لوگوں کی جانب سےسوال  اپنی حکومت سے پوچھیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا