English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناکافی ثبوتوں کی بناء پر پرمود متالک سمیت30 افراد الزمات سے بری 

share with us

منگلور12؍ مارچ 2018(فکروخبر نیوز) قومی میڈیا میں موضوع بحث بننے والے مورل پولسنگ کے معاملہ میں آج تھرڈ جے ایم ایف سی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسمیں ملوث سبھی افراد کے خلاف ناکافی شواہد کی بناء پر کیس سے بری کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ24 جنوری 2009 کو پیش آیا جہاں امنیشیالونج نامی پب میں پارٹی کا مزہ لوٹ رہے کچھ نوجوان جوڑوں کے ساتھ زعفرانی تنظیم سری سینا نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر مارپیٹ کی تھی، اس معاملہ میں 30افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، جس میں سری رام سینا کے لیڈر پرمود متالک کا نام بھی سر فہرست تھا ، اس معاملہ میں 27افراد نے ان کے خلاف گواہی دی تھی جس کے باوجود تھرڈ جے ایم ایف سی کورٹ نے ان ثبوتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تمام ملزمین کو بری کر دیا ، عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران خود پرمود متالک بھی کورٹ میں حاضر رہے ، فیصلہ کے بعد راحت کی سانس لیتے ہوئے پرمود متالک نے اس فیصلہ کو جہاں سچ کی جیت قرار دیا وہیں بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے پارٹی کے خلا ف ہتک عزت کا معاملہ درج کرانے کی بھی بات کہی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متالک نے کہا کہ آج سچائی کی جیت ہوئی ہے ،ہمارے خلاف تعزیرات ہند کی دس دفعات کے تحت معاملہ چل رہا تھا ،خیال رہے کہ 2009 میں پیش آئے اس واقعہ نے نیشنل میڈیا تک کی نگاہوں کو اپنی طرف کھینچ لیا تھا، اور کرناٹکا کے ساحلی علاقوں مورل پولسنگ کے معاملہ میں قومی سطح پر بحث چھڑ گئی تھی ،اورر بڑے پیمانہ پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں اس معاملہ کے بعد پرمود متالک کی عز ت خاک میں مل گئی تھی اور بی جے پی کو انہیں پارٹی سے باہر کا راستہ دکھانا پڑا تھا ، خیال رہے کہ اس کیس میں وکیل آشا نائیک اور ونود ملزمین کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا