English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی منگلور ایکسپریس بس الٹ گئی ، کئی مسافر زخمی ، نجی اسپتال میں داخل 

share with us

پڈو بدری۔12مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) ہیجماڈی ٹول گیٹ کے قریب اڈپی منگلورایکسپریس بس کے الٹ جانے سے بس پر سوار کئی مسافروں کے زخمی ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ بس ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ بس کو دو ڑاتے ہو ئے سامنے والی بس کو اوور ٹیک کر نے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران بس پر سے ڈرائیورکا کنٹرول ختم ہو گیا ،جہاں وہ بے قابو بس کو سڑک کے دوسری جانب موجود لاری کی ٹکر سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ چانک وہ پلٹا کھا گئی ،بس پر موجود کئی سارے مسافرین زخمی ہو گئے ،جنہیں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے مکا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،جہاں ان کا علاج جا ری ہے ،پڈو بیدری پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا