English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست تامل ناڈو میں آتشزدگی ، 9 افراد جھلس کر ہلاک ، 18 زخمی

share with us

چنئی ۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) ریاست تامل ناڈو کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست کے ضلع تھینائی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت نو افراد جھلس کر ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ریسکیو عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 27 افراد کو بچا لیا ۔ آگ پر قابو پانے اور لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کے لئے گارڈ کمانڈر فورس کے سولہ کمانڈوز اور فضائیہ کے تین ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا