English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے مطالبات کے تئیں سرکار کا رویہ مثبت ہین : فڈنویس

share with us

ممبئی۔12 مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے آج کہا کہ ان کی حکومت ان کسانوں اور قبائلیوں کی مانگ کو لے کر حساس اور مثبت ہیں جو انتظامیہ کی توجہ اپنے مسائل کی طرف کرنے کے لئے ناسک سے ممبئی چل کر آئے ہیں۔ اسمبلی میں ایک بحث کے دوران فڈویس نے یہ رائے دی۔ یہ بحث اپوزیشن لیڈر رادھاکرشن وکھے پاٹل کی طرف سے شروع کی گئی جنہوں نے اس طویل سفر میں شامل ہونے کے لئے کسانوں کی تعریف کی۔یہ کسان اس پرامن احتجاج سفر کے ذریعے مکمل قرض معافی اور فصلوں پر گلابی کیڑوں کے حملے اور ژالہ باری سے تباہ ہوئی فصل کے لئے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جنوبی ممبئی کا آزاد میدان آج صبح لال ساگر میں تبدیل ہو گیا جب ہزاروں کسان گزشتہ چھ دنوں سے پڑوسی ضلع ناسک سے قریب 180 کلو میٹر کی دوری طے کر سرخ پرچم اپنے ہاتھوں میں لے کر یہاں جمع ہوئے۔کسانوں کے بغیر کسی شرط کے قرض معافی اور جنگلی زمین کو قبائلی کسانوں کو منتقلی کرنے کے مطالبات کو لے کر اسمبلی احاطے کو گھیرنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔ وکھے پاٹل نے ایوان میں کہاوہ (مخالفت کر رہے کسان) کے جے سومییا میدان سے آج صبح آزاد میدان پہنچ گئے تاکہ بورڈ امتحان میں شامل ہو رہے بچوں کو ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ممبئی کے لوگ بھی ان کا خیال رکھ رہے ہیں۔انہوں نے مخالفت کر رہے کسانوں کے رہنما کے ساتھ ان کے مطالبات کو لے کروزیراعظم کمیٹی کی ضرورت پر سوال بھی اٹھایا۔بحث میں فڑنویس نے کہا کہ مظاہرین کا مطالبہ بہت اہم ہیں۔وزیر اعلی نے کہاقریب 90 سے 95 فیصد شرکا ء غریب قبائلی ہیں۔ وہ جنگلی زمین حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ان کے پاس زمین نہیں ہے اور وہ کاشت نہیں کر سکتے۔ حکومت ان کے مطالبات کو لے کر حساس اور مثبت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا