English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان آندولن کا جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے استقبال 

share with us


ممبئی آزاد میدان میں احتجاجیوں کے در میان پانی ،ٹھنڈا، بسکٹ ،کیلے اور فروٹس تقسیم کئے گئے : مولانا ندیم صدیقی
ممبئی۔ 12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) مہا راشٹر کے کسانوں کی جا نب سے آج یہاں ممبئی کے آزاد میدان میں کئے گئے احتجاج کی جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے پر زور حمایت کی اور صو بائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی قیادت میں کے ایک نمائندہ وفد قاری محمد ایوب قاسمی مولانا محمد ذاکر قاسمی ،مولانا محمد ابراہیم قاسمی ، مولانا راشد قاسمی ،قاری محمد سعدنے آزاد میدان پہونچ کر انسا نی ہمدردی اور خد مت خلق کی بنیاد پر کھا نے پینے کی چیزیں احتجاج میں شا مل کسانوں کے در میان تقسیم کیں جن میں پانی ، بسکٹ ،فروٹی ،کھارے،اور کھانے پینے کے دیگر اشیاء شامل تھیں۔ 
واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے ناسک اور مضا فات کے کسانوں نے اپنے دیرینہ مطالبات کولیکر پیدل مارچ کرتے ہوئے ممبئی پہو نچے ،جہاں انہوں نے آزاد میدان میں ایک احتجاجی پرو گرام منعقد کیا ۔اس احتجاج اور انکے مطالبہ کی جمعیۃ علماء مہا راشٹر سمیت تمام ملی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے حمایت کی ہے ۔ اس مو قع پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہا کہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے ہمیشہ انسانیت کی بنیاد دبے کچلے لوگوں اور مظلوں کا ساتھ دیا ہے ،اس وقت کسان مختلف حالات سے دور چار ہیں حکومت انکے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے کسان مجبورا خود کشی کر رہے ہیں ،ہم اس معا ملے میں پورے طور پر کسانوں کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء شمال مغربی زون کے ذمہ داران قاری محمد ایوب قاسمی ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مولانا محمد راشد قاسمی پالنپوری گورے گاؤں ،مولانا وہاج اطہر قاسمی اندھیری ،مولانا قاسم، افضل بھائی ،مولانا قوسین احمد ،مولوی عتیق اطہری ، دیگر جمعیتی احباب اور مدارس کے طلباء پانچ ٹیمپو میں کھا نے پینے کی اشیاء لیکر آزاد میدان پہونچے اور انکے در میان تقسیم کیا ،تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ پہونچے، علاوہ جمعیۃ کی دیگر شہری یو نٹوں سے کھا نے پینے کے سا مانوں سے بھرے ہوئے چار ٹیمپو گاڑی آزاد میدان پہونچائی گئیں جس میں ،پانی، بسکٹ ،نمکین ،کیلے ،اور دیگر فروٹ شامل تھے ۔جمعیۃ کی اس خدمت کو احتجاج میں شامل کسانوں نے اظہار تشکر سے نوازہ،اور اپنے اصول و قواعد کے اعتبار سے مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کو لال سلام پیش کیا ۔ 
یاد رہے کہ مہاراشٹر کے کسانوں کے مفاد میں کام کرنے والی تنظیموں نے کسانوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں مثلا سر کار کی جانب سے قرض معافی کا اعلان کئے جانے کے با وجود قرض معاف نہ کرنے ،لائٹ بل میں تخفیف نہ کرنے ،مزدور اور آدی واسی کی زمینوں کو ڈو لپمنٹ کے نام پر زبردستی چھین لینے اور حکومت کی جانب سے کسان مخالف رویہ اختیار کئے جانے کے ضمن میں یہ آندولن شروع کیا ہے تاکہ ا ن کے مسائل حل ہو سکیں ۔جمعےۃ علماء مہاراشٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے مسائل خصوصا قرض معافی اور دیگر کو بلا تاخیر حل کرے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا