English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی صدر نے مسافر طیارہ مار گرانے کا حکم دیا تھا،دستاویزی فلم میں انکشاف

share with us

ماسکو۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع ) روسی صدر ولادی میر پوتن کے بارے میں ایک نئی دستاویزی فلم میں انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے ایک مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا تھا جس میں مبینہ طور پر بم تھا اور اس کے بارے میں اطلاع تھی کہ 2014 کے سوچی سرمائی اولمپکس کی افتاحی تقریب کو نشانہ بنایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو گھنٹے پر مشتمل اس دستاویزی فلم انٹرنیٹ پر ریلیز کیا گیا ہے، اس میں صدر پوتن کہتے ہیں انھیں بتایا گیا تھا کہ سرمائی اولمپکس کے آغاز سے کچھ ہی دیر قبل یوکرین سے ترکی جانے والے ایک طیارے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔وہ بتاتے ہیں کہ طیارے کی ہائی جیکنگ کے بارے میں اطلاع غلط تھی اور اس کو گرایا نہیں گیا تھا۔یہ فلم روس میں 18 مارچ کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ریلیز کی گئی جس میں ولادی میر پوتن کی فتح متوقع ہے۔ولادی میر پوتن کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے کہ ان کے مقابل امیدواروں کو بڑی پیمانے پر حمایت حاصل نہیں جبکہ حزب مخالف کے سے اہم رہنما الیکسی ناوالنی کو انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا