English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی القدس کو غرب اردن سے الگ کرنے کی بھرپور تیاریاں

share with us

ٹرمپ بھی 15 مئی کو امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں،فلسطینی ذرائع

مقبوضہ بیت المقدس۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع ) فلسطین کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت 15 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں واقع کئی اہم علاقوں پر مشتمل ای ون اسکیم پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کے تین سینئر وزراء نے القدس کو غرب اردن سے الگ کرنے کی سازش پر عمل درآمد کرتے ہوئے بیت المقدس میں ای ون منصوبے کو عملی شکل دینے کی تیاری کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر برائے ہاؤسنگ، تعلیم اور وزیرقانون نے القدس میں اسرائیلی بلدیہ اور پلاننگ کمیٹی کے ساتھ مل کر ای ون اسکیم کی منظوری کے لیے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 مئی 2018ء کو امریکی سفارت خانے کوالقدس کو منتقل کرنے کا اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا