English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی فوج کا مشرقی غوطہ کے سب سے بڑے قصبے دوما کے گھیراؤ کا دعویٰ

share with us

روسی فوج نے مشرقی غوطہ سے26بچوں سمیت52شہریوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا

دمشق۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے سب سے بڑے قصبے دوما پر قبضہ مکمل کرنے کے لیے اْسے چاروں طرف سے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ لبنان کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے میڈیا یونٹ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب روسی فوج نے مشرقی غوطہ سے باون شہریوں کو بحفاظت نکالنے کا بتایا ہے۔ ان میں چھبیس بچے بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پیش قدمی کے بعد مشرقی غوطہ کے علاقے میں مزاحمت کرنے والے مسلح باغی دو حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گئے ۔ شامی فوج کو روسی عسکری تعاون بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب روسی فوج نے مشرقی غوطہ سے باون شہریوں کو بحفاظت نکالنے کا بتایا ہے۔ ان میں چھبیس بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی غوطہ پر قبضے کے لیے شامی اور روسی افواج کی بمباری جاری ہے، جس میں اب تک تقریبا گیارہ سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا