English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈانی صدرعمرالبشیرکی مصری انٹیلی جنس چیف سے بات چیت

share with us

دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

خرطوم۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع ) سوڈان کے صدر عمر البشیر اور مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری انٹیلی جنس چیف نے گذشتہ روز خرطوم کیایوان صدر میں سوڈانی صدر عمر البشیر سے ملاقات کی۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مصر اور سوڈان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں نیز خطے کے دیرینہ تنازعات پر کھل کر بات چیت کی گئی۔قبل ازیں مصری انٹیلی جنس چیف نے سوڈان نے وزیرخارجہ ابراہیم غندور اور وزیر دفاع جنرل عوض بن عوف سے بھی ملاقات کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا