English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں ’فرینڈ شپ 2018‘ شروع

share with us

مشقیں کئی ہفتوں تک جاری رہیں گی

جدہ ۔12مارچ2018(فکروخبر /ذرائع ) سعودی عرب اور امریکا کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’فرینڈ شپ 2018‘ مملکت کے شمالی علاقے میں شروع ہوگئیں۔ ان مشقوں میں شاہی گارڈز کی بری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ’فرینڈ شپ ‘ مشقوں کی یہ چوتھی مشقیں ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں دوست ملکوں کی افواج پر مشتمل یہ مشقیں کئی ہفتوں تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کے دوران ایک دوسرے کی عسکری قابلیت سے استفادہ کرنا، مشترکہ تعاون کا فروغ، پلاننگ، ڈویلپمنٹ، کمانڈ وفیلڈ کنٹرول اور دیگر روایتی اور غیر روایتی جنگی تجربات کیے جائیں گے۔سعودی عرب کی شمالی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن احمد الزھرانی نے بتایا کہ فرینڈشپ مشقیں امریکا اور سعودی عرب کی بری فوج کی سب سے اہم مشقیں ہیں جو سالانہ بنیادوں پر منظم انداز میں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کو ایک دوسرے کے جنگی اسالیب سے آگاہ کرنا، روایتی اور غیر روایتی جنگ کی تیاری میں ایک دوسرے کی مدد کرنا اور فوج کی دفاعی استعداد اور جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔بریگیڈیئر جنرل حمدان حمود الشمری نے کہا کہ ’فرینڈشپ 2018‘ سابقہ مشقوں کا تسلسل ہیں۔ جب کہ بریگیڈیئرجنرل فارس بن نایف المطیری کا کہنا تھا کہ فرینڈشپ مشقیں انتہائی اہمیت کی حامل ہوں ہیں جو دونوں ملکوں کی پیشہ وارانہ جنگی صلاحیت کو جانچنے کا بہترین موقع ہیں۔دوسری جانب امریکی فوجی عہدیدار کریسٹوفر ہول کاکہنا ہے کہ فرینڈشپ مشقیں سعودی عرب اور امریکی افواج کی دوستی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون اور دو طرفہ اعتماد کو مزید فروغ ملے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا