English   /   Kannada   /   Nawayathi

منشیات اسمگل کرنےکی انوکھی کوشش ، بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد

share with us

ریاض:12؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بنادی ۔ اسمگلروں نے انتہائی مہارت سے نشہ آور گولیاں قہوے کے پیکٹوں میں چھپادی تھیں جنہیں برآمد کر لیا گیا ۔

محکمہ کسٹم کے ریجنل ڈائریکٹر حامد العنزی نے بتایا کہ الجوف کسٹم کے اہلکاروں نے ایک مسافر کے سامان میں بڑی مقدار میں قہوے کے پیکٹ دیکھے تو انہیں شک ہوا جس پر سامان کو اسکینگ مشین سے گزار ا گیا مگر صورتحال واضح نہ ہوئی جس پر قہوے کے پیکٹوں کو سامان سے جدا کر کے اسکین کیا گیا تو اس میں رکھی ہوئی گولیاں دکھائی دیں جس پر مسافر کو گرفتار کرکے تمام پیکٹوں کو کھولا گیا جس میں سے بڑی مقدار میں منشیات کی گولیاں برآمد ہوئیں ۔

اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ضبط شدہ منشیات سمیت ملزم کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا