English   /   Kannada   /   Nawayathi

امن ڈیل کے بعد کولمبیا کے پہلے پارلیمانی الیکشن

share with us

کولمبیا :12؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں عوام نے نئی اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ اس الیکشن میں دائیں بازو کی جماعتیں بڑی شدت سے شریک ہیں کیونکہ وہ بائیں بازو کے فارک باغیوں کے ساتھ طے پانے والی امن ڈیل کی مخالف ہیں۔ اس الیکشن کو امن ڈیل کی عوامی منظوری کا ریفرنڈم بھی قرار دیا گیا ہے۔ کولمبیا کے نوبل انعام یافتہ صدر خوان مانویل سانتوس نے کہا ہے کہ یہ پہلے انتخابات ہیں جس میں عوام امن کی فضا میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ فارک باغیوں کی سیاسی جماعت بھی انتخابی عمل میں شریک ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق یہ 280 رکنی ایوان میں دس نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا