English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی میں تیس ہزار سے زائد کسانوں کا سیلاب ،حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلا ف احتجاج

share with us

ممبئی:12؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر کے تقریباً 30ہزارسے زائد کسان آزاد میدان میں جمع ہیں اورریاستی اسمبلی کے گھیراو پر بضد ہیں ۔ بد ھ کوکسانوں کا یہ قافلہ ناسک ضلع سے روانہ ہوا تھا اوراتوار کو ممبئی میں داخل ہوگیا تھا ۔ ٹریفک پولیس نے ممبئی میں خصوصی انتظامات کیے ہیں۔جبکہ مسلح پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے جبکہ شیوسینا اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شیوسینا نے کہا ہے کہ وہ آج ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے گی ۔واضح رہے کہ کسان حکومت کے قرض معافی کے وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو عروس البلادروانہ ہوئے اورناسک سے ممبئی تک 180کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اتوار کو ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مورچہ کو ودھان سبھا نہیں جانے دیا جائے گا اور آزاد میدان میں روک دیا جائے گا۔کسان حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔انکا مطالبہ ہے کہ قرض اور بجلی بل مکمل معاف کرنے کے ساتھ ساتھ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کا نفاذکیا جائے ۔آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس ) نے کہا ہے کہ ان ہزاروں کسانوں کے ہمراہ ان کی بیویاں اور والدین بھی ہیں ۔سبھا کے روح رواں اجیت نوالے نے کہاکہ اگر ان کسانوں کے مسائل نہ ہوتے تو یہ کیوں اتنا لمبا پیدل سفر کرتے تھے ۔ان کے مطالبات کو منوانے کے لیے ممبئی پہنچے ہیں۔شیوسینا کے نوجوان لیڈر آدیتیہ ٹھاکرے نے ان کسانوں سے ملاقات کی اور انہیں خطاب بھی کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا