English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام مندر معاملہ میں باہمی اتفاق قائم کرنا مشکل،لیکن رام مندرکی تعمیر یقینی ، آر ایس ایس لیڈر بھیاجی جوشی

share with us


ناگپور:12؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے لیڈر بھياجي جوشی نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر یقینی ہے اور متنازع مقام پر کوئی دوسری تعمیر نہیں کی جا سکتی ہے۔جوشی نے سنگھ کی کانفرنس کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متنازع مقام پر کوئی دوسری تعمیر نہیں ہوسکتی ہے۔ مگر رام مندر کی تعمیر کے لئے کچھ طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ "رام مندر مسئلے پر باہمی اتفاق قائم کرنا بہت مشکل ہے۔ پھر بھی ہم مندر کی تعمیر کے لئے رضامندی بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ فی الحال یہ معاملہ عدالت کے زیر غور ہے اور ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا