English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کے ضلع اننت ناگ میں سیکیورٹی فورسز نےتین عسکریت پسندوں کو مار گرایا

share with us

سری نگر:12؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سلامتی دستوں کے ساتھ ایک زبردست تصادم میں آج تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ علاقہ میںعسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر راشٹریہ رائفلس، جموں وکشمیر پولیس کا خصوصی مہم گروپ اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ضلع اننت ناگ کے ہکورا میں آج صبح سویرے ایک مشترکہ تلاش مہم شروع کی۔انہوں نے کہا کہ سلامتی دستہ جب گاوں میں مخصوص علاقہ کی طرف بڑھ رہا تھا اسی دوران عسکریت پسندوںنے ان پر حملہ کردیا ۔ اس کے جواب میں سلامتی دستوں نے بھی کارروائی کرتے ہوئے تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا۔حکام نے بتایا کہ مارے گئے تین عسکریت پسندوں میں سے دو مقامی اور ایک غیرملکی ہے اور ان کے پاس سے بڑی مقد ار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے ۔ اس درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ علاوہ ازیں اسکول اور کالج کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا