English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کی جانب سے شروع کئے گئے پیدل مارچ آندولن کی جمعےۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے بھر پور حمایت حاصل۔مولانا ندیم صدیقی 

share with us

ممبئی ۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) قرض معافی اسکیم کو نافذ کرنے لائٹ بل معاف کرنے اور کسانوں کی خودکشی روکنے کے لئے دیگر مطالبات کو منوانے کے لئے مہاراشٹر کے کسانوں نے ناسک سے ممبئی کے لئے پیدل مارچ کا جو آندو لن شروع کیا ہے جمعےۃ علماء مہاراشٹر اس کی پر زور تائید اور حمایت کا اعلان کر تی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کسانوں کو در پیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ 
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے حکومت کی جا نب سے کسانوں کے قرض معاف نہ کئے جا نے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ حکومت نے کسانوں کے قرض معاف کر نے کا جو اعلان کیا تھا اس کا نفاذ ابھی پوری طرح نہیں ہو پایا ہے جس کی وجہ سے کسان مختلف حالات سے دو چار ہیں اور اپنی بد حالی کا تاب نہ لاکر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں انہیں حالات کے پیش نظر مہاراشٹر کے کسانوں نے ناسک سے ممبئی کے لئے پیدل مارچ آندولن کا اہتمام کیا ہے یہ آندولن ممبئی پہنچ کر ا پنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرے گا انہو ں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی مہاراشٹر کے کسانوں نے قرض معافی و دیگر مطالبات کو لیکر ہڑ تال شروع کی تھی اور دیہاتوں سے آنے والے اشیاء ضرورریہ پھل سبزیاں دودھ وغیرہ جیسی چیزوں کی فراہمی کو روک دیا تھا اس کے باوجود بھی حکومت نے اپنے رویہ میں کو تبدیلی نہیں لائی اور کسانوں سے وعدے پر وعدے کر تی رہی لیکن ان کے مسائل کو حل نہیں کیا اب ایک بار پھر کسانوں نے اپنے مطالبات کے لئے زبردست آندولن شروع کیا ہے جس کی ہم پر زور تائید کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسانوں کے مسائل کو یکسوئی کے ساتھ حل کرے ۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے کسانوں کے مفاد میں کام کرنے والی تنظیموں نے کسانوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں مثلا سر کار کی جانب سے قرض معافی کا اعلان کئے جانے کے با وجود پورے طور پر قرض معاف نہ کرنے ،لائٹ بل میں تخفیف نہ کرنے ،مزدور اور آدی واسی کی زمینوں کو ڈو لپمنٹ کے نام پر زبردستی چھین لینے اور حکومت کی جانب سے کسان مخالف رویہ اختیار کئے جانے کے ضمن میں ناسک سے ممبئی تک پیدل مارچ آندولن شروع کیا ہے تاکہ اپنے مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کر کے حل کرا سکے ۔جمعےۃ علماء مہاراشٹر کسانوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں کی خاتمے کے لئے اور ان کے حقوق و مطالبات منوانے کے لئے کاشتکا روں کے ساتھ ہر اعتبار سے کھڑی ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے اگر ضرورت پڑی تو ہر اعتبار سے ان کا شانہ بشانہ ساتھ دے گی ۔جمعےۃ علماء مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ حکومت نے کسانوں سے قرض معافی اور دیگر جن مسائل کو پو را کر نے کا وعدہ کیا ہے اس کو بلا تاخیر پو را کرے بالخصوص دیگر ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے کسانوں کا قرض بھی مکمل طور پر معاف کرے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا