English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش میں 33 فٹ گہری بورویل میں گرا 4 سالہ بچہ ، 22 گھنٹے سے بچانے کی مشقت جاری

share with us

بھوپال ۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے امریا گاؤں میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں گرا چار سالہ معصوم روشن کو بچانے کیمشقت جاری ہے۔امدادی کام گزشتہ 22 گھنٹوں سے جاری ہے۔ بچہ حرکت کر رہا ہے تو ہر کوئی اس محفوظ نکلنے کی آس لگائے ہوئے ہے۔ انتظامی حکام کے حوالے سے ملی معلومات کے مطابق کھاتے گاؤں علاقے کے امریا گاؤں میں ہفتہ کی صبح تقریبا 11 بجے جب روشن کے والدبھیکم سنگھ کورکوو لائن فارم پر مزدوری کر رہے تھے تبھی روشن کھیلتے ہوئے نزدیکی کھیت میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں جا گرا۔روشن تقریبا 40 فٹ نیچے پھنسا ہوا ہے۔ بچے کے گڈھے میں گرنے کی خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور انتظامیہ کو خبر دی گئی۔ضلع مجسٹریٹ اشیش سنگھ کے مطابق روشن کو محفوظ نکالنے کے لئے متوازی گڈھا کھودا جا رہا ہے۔ امدادی کام میں فوج اور ایس ڈی آرایف کا دستہ بھی لگا ہوا ہے۔ بچہ حرکت کر رہا ہے، اسے آکسیجن دی جا رہی ہے۔ پانی اور دودھ بھی دیا جا رہا ہے جسے وہ لے رہا ہے۔کیمرے سے اس پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ اس کو محفوظ نکال لیا جائے گا۔ موقع پر ڈاکٹر اور ایمبولینس بھی موجودہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا