English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کے سابق وزیر اعظم پر تقریب کے دوران جوتا پھینکا گیا 

share with us

 

نوجوان گرفتار ،معاملے کی تحقیقات شروع

 

اسلام آباد۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) پاکستان کے لاہور شہر میں نا اہل وزیر اعظم پر ایک تقریب کے دوران مشتعل نوجوان نے جوتا پھینکا جس سے تقریب میں خلبلی مچ گئی ،پولیس نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نااہل قرار دئیے گئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اس وقت نوجوان کے غیض و غضب کا سامنا کرناپڑا جب وہ جامع نعیمیہ میں مفتی محمد حسین نعیمی کی برسی کے موقعے پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرنے کیلئے جونہی کھڑے ہوئے ایک مشتعل نوجوان نے ان کی طرف جوتا پھینکا جسے تقریب میں کھلبلی مچ گئی ۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے اپنا خطاب مختصر کر کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تقریب سے نکل گئے ۔پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آکر جوتا پھینکنے والے نوجوان کی گرفتاری عمل میں لا کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی کہ آیا مذکورہ نوجوان کو کس طرح سے تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ عاصف پر بھی سیاہی پھینکنے کا بھی واقع پیش آیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا