English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام محفوظ نہیں،فی الحال مہاجرین واپس نہیں جا سکتے،اقوام متحدہ 

share with us

مہاجرین کو واپس بھیجاتوجنگجوتنظیمیں اورشامی حکومت زبردستی انہیں فوج میں بھرتی کرلے گی،سربراہ فلیپوگرانڈی 

 


نیویارک۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہاہے کہ شام کی صورت حال فی الحال اس قابل نہیں کہ مہاجرین واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ شام میں اب بھی حالات خطرناک اور غیرمحفوظ ہونے کا پتا دے رہے ہیں اور ایسی صورت حال میں مہاجرین کی واپسی کی بات کرنا، قبل از وقت ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک کانفرنس میں کہاکہ ہمارے سروے کے مطابق لبنان میں موجود شامی مہاجرین میں سے قریب 89 فیصد وہ ہیں، جو شام واپس جانا چاہتے ہیں، تاہم قریب ان تمام کا کہنا ہے کہ ایسا فوری طور پر ممکن نہیں۔گرانڈی کے مطابق شام کے بعض حصے کسی حد تک پرامن ہو چکے ہیں، تاہم فی الحال مہاجرین کی واپسی کی بات کرنا قبل از وقت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ آگے کیا ہونے والا ہے، ادلب میں کیا ہونے جا رہا ہے، جنوب میں کیا ہونے جا رہا ہے، عفرین میں کیا ہونے جا رہا ہے، کرد اکثریتی علاقوں میں کیا ہونے جا رہا ہے۔ یہ تمام علاقے انتہائی غیریقینی صورت حال کا شکار ہیں اور لوگ ان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔گرانڈی نے کہا کہ ان کا ادارہ شامی مہاجرین کو ان کے وطن میں دوبارہ بسانے، بنیادی سہولیات تک ان کی رسائی اور قانونی تحفظ سے متعلق سوچ بچار اور تیاریوں میں مصروف ہے، بہت سے لوگ خوف زدہ ہیں کہ انہیں زبردستی فوج میں بھرتی کیا جائے گا اور لڑایا جائے گا۔ ہمیں مذاکرات کرنے ہیں کہ کسی طرح لوگوں کو معافی دلوائی جائے اور فوج میں لازمی شمولیت کا راستہ روکا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا