English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی کردستان سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع،پہلاطیارہ 150مسافروں کو لیکرسعودی عرب کے لیے روانہ 

share with us

بغداد۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) عراقی کردستان سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیااوراس سلسلے میں عراق کی حکومت کی پابندی کے بعد شمالی عراق کے خود مختار کردستان کے شہر اربیل سے پہلی انٹرنیشنل پرواز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئی۔ اس پرواز پر150 مسافر سوار تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق خودمختار کردستان میں گزشتہ برس آزادی ریفرنڈم کے انعقاد پر عراقی حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس ریفرنڈم کے بعد سے بغداد اور کردستان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ختم کرنے کا اشارہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی حال ہی میں دے چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا