English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کے محصور زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں خوراک پہنچنا شروع ہو گئی

share with us

دمشق۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں امدادی اداروں کی جانب سے خوراک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادا رے کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں امدادی اداروں کی جانب سے خوراک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے دوسری جانب اس علاقے پر شامی فوج کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس علاقے میں اٹھارہ فروری سے جاری شامی فوج کے حملوں میں تقریبا ساڑھے نو سو شہری مارے جا چکے ہیں۔ اسی علاقے سے القاعدہ کے ساتھ وابستگی رکھنے والے شامی باغیوں کے گروپ حیات التحریر شام کے کارکنوں نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ دوسرے مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ چار لاکھ کے قریب آبادی کے شہر مشرقی غوطہ کا محاصرہ شامی فوج نے سن 2013 سے کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا