English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اسکول بس پر یہودی شرپسندوں کا حملہ،متعدد بچے زخمی

share with us


سلفیت ۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے شہر سلفیت میں وادی قانا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی اسکول بس پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس میں سوار متعدد بچے زخمی ہوگئے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کار اپنی گاڑیوں پر سوار تھے۔ انہوں نے بچوں کو اسکول سے واپس لانے والی بس پر سنگ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سلفیت کے مغرب میں دیر استیا کے مقام پر پیش آیا۔ یہودی آباد کاروں کی سنگ باری سے فلسطینی بچے سخت خوف کا شکار ہوئے۔ یہودیوں نے دیر تک فلسطینی اسکول بس روکے رکھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا