English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی فوج کے زیر اہتمام جرائم چھپانے کیلئے ایک نئی یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس ۔11مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) صہیونی فوج کے زیر اہتمام جرائم چھپانے کیلئے ایک نئی یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج نے ایک نئی یونٹ تشکیل دی ہے جس کا مقصد عالمی رائے عامہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کے باعث پانے والے منفی تاثر کو زائل کرنا ہے۔عبرانی اخبار ہارٹز کے ایک کالم نگار عاموس ہرئیل نے اپنے طویل اور تفصیلی مضمون میں اس نئے صہیونی حربے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ آرمی چیف گیڈی آئزنکوٹ کی منظوری کے بعد ایک نئی یونٹ تشکیل دی گئی ہے۔ بیداری یونٹ کے نام سے یہ یونٹ اسرائیلی فوج کے شعبہ پلاننگ کے زیرانتظام کام کررہی ہے۔ اس یونٹ کی تشکیل کا مشن دنیا بھر کی افواج کے ساتھ رابطے کرنا، عالمی سفارت کاروں، بین الاقوامی تھینک ٹینک اور غیرملکی ذرائع ابلاغ سے رابطے کرکے اسرائیلی فوج کے حوالے سے پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنا ہے۔ہیرئیل کا کہنا ہے کہ یہ نئی یونٹ رواں سال کے اوائل میں قائم کی گئی ہے جسے بیداری یونٹ کا نام دیا گیا۔ بنیادی طورپر اس یونٹ کی ذمہ داری صہیونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کو آئینی جواز کا لبادہ پہنا کر دنیا کے سامنے پیش کرنا اور اسرائیلی فوج کی جارحانہ کاروائیوں کے حوالیسے دنیا بھر کے اداروں کو اعتماد میں لینا ہے۔ یہ یونٹ قانونی، سفارتی، ابلاغی اور فوجی سطح پر دنیا بھر کے اداروں کے ساتھ رابطے کرے گی۔اس یونٹ کی نگرانی اں ٹیلی جنس کے شعبے کا ایک سینئر افسر کرے گا۔ یہ یونٹ فلسطینی علاقوں، لبنان اور شام کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے فوجی کارروائیوں کو سند جواز مہیا کرنے کی کوشش کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا