:اور ہر طرح کے
فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ... کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ...

راملہ:11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی کے معاشی حالات بہتربنانے کے حوالے سے مجوزہ امریکی ڈونرکانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی نے شرکت سے انکار کردیا ہےفلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے ڈونرز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔مبصرین نے فلسطینی اتھارٹی کے اس مبہم اقدام کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی سوالیہ پوزیشن قرار دیا۔یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا فلسطینی اتھارٹی نےغزہ کی پٹی کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے امریکی کانفرنس میں اس لیے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے یا اس کا مقصد گیارہ سال سے جاری غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی پر انتقامی پالیسی کے تحت نئی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ ان انتقامی کارروائیوں کے دوران غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد کمی کرنے کا اقدام بھی شامل ہے۔ اس کےعلاوہ غزہ کے عوام کوصحت، تعلیم اور بجلی کے بحران کا شکار کردیا گیا تھا۔غزہ کی پٹی پرمسلط معاشی محاصرے کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے امریکا نے 13 مارچ کو ایک ڈونر کانفرنس کی تجویز دی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد سنہ 2007ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی ناکہ بندی کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |