English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے ترک صدر کا نیٹو کوکھلا پیغام

share with us

انقرہ :11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی سے دوہرے معیار کا مظاہرہ کرنے والے نیٹو پر صدر رجب طیب ایردوان نے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔صدرترکی نے کہا کہ نیٹو نے شام میں انسداد دہشت گردی کے معاملے میں کوئی مدد نہیں دی حتی اس نے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے نیٹو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم کہاں ہو؟ ہم یہاں پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ کیا ترکی نیٹو کا رکن نہیں ہے؟ تم نے اپنے اتحادیوں کو افغانستان طلب کیا تھا ، لیکن اب شام میں ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟شام میں نیٹو کے رکن ممالک اگر ان کے پاس طاقت ہو تو یہ ترکی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں گے۔ لیکن ترکی کے سامنے یہ آواز بلند کرنے کی جرات نہیں کر پا رہے۔ اب میں انہیں دعوت دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ آؤ شام میں مل کر کاروائی کرو۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا