English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کے لئے شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیم پہونچی بنگلہ دیش ر

share with us

ریاض:11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)شاہ سلمان امدادی مرکز کی سروے ٹیم نے بنگلہ دیش میں روہنگیا کے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برما میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے سبب وہاں سے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لے رکھی ہے ۔ پناہ گزینوں کی دیکھ بھال اور انہیں ضرورت کی اشیاءپہنچانے کےلئے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے مختلف ٹیمیں گئی ہوئی ہیں جو وہاں پناہ گزینوں کی ضرورت کی اشیاءفراہم کرتی ہیں ۔امدادی سینٹر کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت کمبل ، ادویات ، خیمے ، اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے امدادی سینٹر کی ٹیمیں وقتا فوقتا پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ سے مطلع کرتی ہیں جس کے مطابق امدادی اشیاء فوری طور پر روانہ کر دی جاتی ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا