English   /   Kannada   /   Nawayathi

جبل الثور کی صفائی مہم ، 156 اسکاﺅٹس شریک

share with us

مکہ مکرمہ:11؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)مقامی اسکاﺅٹس کی جانب سے جبل الثور کی صفائی مہم شروع کر دی گئی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف اسکولوں میں اسکاﺅٹس گروپ پر مشتمل 156 طلباءنے " شہر مقدس کی تعظیم " کے سلوگن کے تحت صفائی مہم کا آغا ز کیا ہے ۔ اسکاﺅٹس یونٹ کے انچارج کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بے شمار اسلامی تاریخی مقامات ہیں جہاں ہزاروں زائرین روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں ۔ علاقے کو صاف رکھنے کےلئے اسکاﺅٹس نے صفائی مہم کا آغا ز کیا ہے تاکہ وہاں آنے والوں اور علاقے میں رہنے والوں کو اس عمل کی ترغیب دی جاسکے ۔ مہم میں 156 اسکاﺅٹس شرکت کر رہے ہیں جنہیں مختلف یونٹس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا